رسائی کے لنکس

ملائیشیا میں 139 مشتبہ اجتماعی قبریں دریافت


پولیس کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ٹیمیں ان قبروں سے ملنے والی باقیات کا تجزیہ کرنے میں مصروف ہیں۔

ملائیشیا کی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب سے ممکنہ طور پر تارکین وطن کی 139 قبریں دریافت ہوئی ہیں اور ان میں سے بعض قبریں ایسی بھی ہیں ایک سے زیادہ لاشیں تھیں۔

نیشنل پولیس چیف خالد ابو بکر نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ یہ قبریں ان 28 مقامات سے برآمد ہوئیں جو مشتبہ انسانی اسمگلروں کے کیمپ ہیں اور یہاں ایک کیمپ میں 20 سے لے کر 300 افراد کو رکھا جاتا تھا۔

بکر کے مطابق ٹیمیں یہاں سے لاشوں کی باقیات نکال کر ان کا تجزیہ کرنے میں مصروف ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیا کو ان دنوں ایک طرح کے انسانی المیے کا سامنا ہے اور یہاں ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کو میانمار اور بنگلہ دیش سے آنے والے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے سے نمٹنے پڑ رہا ہے۔

بنگلہ دیش سے بہت سے لوگ غربت جب کہ میانمار سے روہنگیا نسل کے افراد ملک میں امتیازی سلوک سے تنگ آکر دوسرے ملکوں کا رخ کر رہے ہیں اور اس کے لیے وہ خطرناک غیر قانونی طریقے استعمال کرتے ہیں۔

ملائیشیا کے حکام پہلے اس بات سے انکاری رہے ہیں کہ ان کے ہاں کوئی غلامانہ کیمپ یا اجتماعی قبریں موجود ہیں۔

ایسے ہی کیمپس اور اجتماعی قبریں رواں ماہ کے اوائل میں تھائی لینڈ میں بھی سرحد کے قریب دریافت ہوئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG