رسائی کے لنکس

ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چھ افراد ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہیلی کاپٹر پر قانون ساز جمال الدین جرجیس بھی سوار تھے۔ وہ 2009ء سے 2012ء تک امریکہ کے لیے ملائیشیا کے سفیر بھی رہ چکے تھے۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کے قریب ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور اس پر سوار تمام چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

مرنے والوں میں ایک قانون ساز جو کہ امریکہ کے لیے سفیر بھی رہ چکے تھے، شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوالالمپور کے مضافات میں واقع سمنیا نامی علاقے میں یہ ہیلی کاپٹر فضا میں ہی دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر پر قانون ساز جمال الدین جرجیس بھی سوار تھے۔ وہ 2009ء سے 2012ء تک امریکہ کے لیے ملائیشیا کے سفیر بھی رہ چکے تھے۔

ہلاک ہونے والے دیگر افراد میں وزیراعظم نجیب رزاق کے ایک قریبی ساتھی بھی شامل ہیں۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جائے وقوع سے لاشوں کو منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

XS
SM
MD
LG