رسائی کے لنکس

ملائیشیا: مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ بچے ہلاک


ملائیشیا: مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ بچے ہلاک
ملائیشیا: مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ بچے ہلاک

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنےسے 20 یتیم بچے دب گئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے پولیس اہل کار، فائر فائیٹرز اور دیہاتی کھدائی کررہے ہیں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کوالالمپورکے جنوبی مضافاتی علاقے لولو لانگٹ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں ایک یتیم خانے کا بڑا حصہ دب گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چار بالغ افراد بھی مٹی کے تودے کے نیچے دب گئے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ کیچڑ میں سے پانچ نعشیں نکالی جاچکی ہیں ، جب کہ چھ لڑکوں کو زندہ باہر نکالا گیا ہے۔

عہدے داروں نے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً ایک سو افرادگم شدہ یتیم بچوں ، اور سٹاف کے ارکان کو تلاش کررہے ہیں، جو منوں مٹی کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

ایک رکن اسمبلی کا کہناہےک لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ اتنی تیزی سے رونما ہوا کہ اکثر بچوں کو اپنی جانیں بچاکر بھاگنے کا وقت ہی نہیں مل سکا۔

XS
SM
MD
LG