رسائی کے لنکس

ملائیشیا: انور ابراہیم، تین حامیوں کی پارلیمانی رکنیت معطل


ملائیشیا: انور ابراہیم، تین حامیوں کی پارلیمانی رکنیت معطل
ملائیشیا: انور ابراہیم، تین حامیوں کی پارلیمانی رکنیت معطل

ملائیشیا کے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کی طرف سے دیے گئے اُس بیان کے بعد کہ ملائی حکومت کا نعرہ اسرائیل کی نقل ہے، پارلیمنٹ نے جمعرات کو انور ابراہیم اور ان کے تین حامی ارکان کی رکنیت چھ ماہ کے لیے معطل کردی ہے۔

اس معطلی سے ملائیشیا کی حکومت کو 2008ء میں ہونے والے انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ دوتہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور اس سے حکومت کو یک طرفہ طور پر آئین یا انتخابی اضلاع کی حلقہ بندی میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔

رائے شماری کے وقت پارلیمنٹ میں افراتفری دیکھنے میں آئی اور حزب مخالف کے ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔

انور ابراہیم
انور ابراہیم

پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی انور ابراہیم کے بیان کو ’جھوٹ‘ قرار دے کر مسترد کرچکی ہے۔ انھوں نے مارچ میں یہ بیان دیا تھا کہ ’ون ملائیشیا‘ کا حکومتی نعرہ ایک دہائی قبل اسرائیل کے نعرے ’ون اسرائیل‘ سے مستعار لیاگیا ہے۔ ان کے تین ساتھیوں کو پارلیمانی تحقیقات کو افشا کرنے کی پاداش میں معطل کیاگیاہے۔

انور ابراہیم نے معطلی کو ’ایک مذاق‘ قراردیا ہے۔

اپوزیشن رہنما کو ہم جنس پرستی کے ایک مقدمے کا بھی سامنا ہے جس کے بارے میں ان کا موقف ہے کہ یہ انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد انھیں ایک طرف ہٹانے کی سازش ہے۔انور ابراہیم ایک ایسے ہی الزام میں چھ سال قیدی بھی کاٹ چکے ہیں تاہم بعدازاں یہ الزام غلط ثابت ہوا تھا۔

رواں ہفتے وکی لیکس کی طرف سے افشا کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی اور سنگاپور کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ انور ابراہیم کے اپنے ایک مرد ساتھی کے ساتھ جنسی تعلقات تھے لیکن انھیں ایک سازش کے تحت اس میں ملوث کیا گیا۔ تاہم انور ابراہیم نے اس مراسلے کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

XS
SM
MD
LG