رسائی کے لنکس

ملائیشیا: اسلام کی بے حرمتی پر سعودی صحافی گرفتار


ملائیشیا: اسلام کی بے حرمتی پر سعودی صحافی گرفتار

ملائیشیا: اسلام کی بے حرمتی پر سعودی صحافی گرفتار

ملائیشیا کی پولیس نے پچھلے ہفتے سعودی عرب میں انٹرنیٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں اسلام اور پیغمبر اسلام کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سعودی صحافی کو گرفتار کرلیا ہے۔

23 سالہ صحافی حمزہ کاشغری اپنے متنازع بیان کی انٹرنیٹ پر اشاعت کے بعد جلاوطنی کے مطالبوں سے خوف زدہ ہوکر سعودی عرب سے فرار ہوگیا تھا۔

اسے بدھ کے روز ملائیشیا پہنچنے پر ہوائی اڈے سے ہی حکام نے حراست میں لے لیا۔

ملائیشیا کے عہدے داروں نے جمعے کے روز کہا کہ صحافی کی گرفتاری انٹرپول کے توسط سے بھیجی جانے والی سعودی حکام کی درخواست پر کی گئی۔

فوری طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا کاشغری کو سعودی عرب بھیج دیا جائے گاجہاں وہ پیغمبر اسلام کی بے حرمتی کے جرم کا مرتکب ہواتھا۔

سعودی عرب میں اس جرم پر موت کی سزا مقرر ہے۔

ملائیشیا اگرچہ ایک مسلم اکثریتی ملک ہے مگر وہاں اس پر موت کی سزا نہیں دی جاتی۔

XS
SM
MD
LG