رسائی کے لنکس

ملائشیا مشتبہ دہشت گردوں کو ملک بدر کر دے گا


ملائشیا مشتبہ دہشت گردوں کو ملک بدر کر دے گا
ملائشیا مشتبہ دہشت گردوں کو ملک بدر کر دے گا

ملائشیا میں عہدےداروں نے کہا ہے کہ وہ نو مشتبہ دہشت گردوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیج دے گا۔

مشتبہ افراد ان 50 افراد میں شامل تھے جنہیں گذشتہ ماہ اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ کوالالمپور میں ایم مذہبی اجتماع میں شرکت کر رہے تھے۔ اس گروپ میں چار شامی، دو نائجیرین ایک اردنی اور ایک یمنی باشندہ شامل ہیں۔

نو غیر ملکیوں اور ملائشیا کے ایک باشندے کے بارے میں خیال ہے کہ وہ بنیاد پرست اسلام پسند وہابی فرقے میں شامل ہیں۔ان کا ایک زمانے میں نائجیریا کے اس طالب علم سے بھی رابطہ تھا جو کرسمس کے دن ایمسٹرڈم سے ڈیٹرائٹ جانے والی شمال مغربی ایر لائنز کی فلائٹ کے دوران ایک بم دھماکے کی کوشش کے الزام میں امریکہ میں زیر حراست ہے۔

ان مشتبہ افراد کو ملائشیا کے ملکی سیکیورٹی کے اس ایکٹ کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے جو عہدے داروں کو مشتبہ افراد کو کسی مقدمے کے بغیر غیر معینہ مدت تک زیر حراست رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

XS
SM
MD
LG