رسائی کے لنکس

ہالی وڈ میں مردوں کا راج، انجلینا جولی بھی پیچھے


لسٹ کے مطابق، انجلینا جولی سال 2013 ءمیں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ رہیں، جو 33 ملین ڈالرز بنتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انجلینا کا بھاری بھرکم معاوضہ بھی مردوں میں سب سے کم معاوضہ وصول کرنے والے اداکار ڈین زل واشنگٹن کے برابر ہے

ہالی وڈ فلموں میں کتنے ہی ماڈرن آئیڈیاز کیو ں نہ پیش کئے جاتے ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہالی وڈ پر مرد اداکاروں کی حکمرانی ہے اور اس کا ثبوت مرد اداکاروں اور خواتین اداکاراوٴں کو ملنے والے معاوضوں میں پایا جانے والا زمین و آسمان کا فرق ہے۔

’میل آن لائن‘ نے ویمینز میڈیا سینٹر کی بنائی گئی سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے آرٹسٹوں کی لسٹ کے حوالے سے بتایا کہ انجلینا جولی وہ واحد اداکارہ ہیں جو اس لسٹ کا حصہ ہیں۔

لسٹ کے مطابق، انجلینا جولی سال 2013 ءمیں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ رہیں، جو 33 ملین ڈالر بنتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انجلینا کا بھاری بھرکم معاوضہ بھی مردوں میں سب سے کم معاوضہ وصول کرنے والے اداکار ڈین زل واشنگٹن کے برابر ہے۔

انجلینا جولی جو خواتین اداکاروں میں سب سے مہنگی اداکارہ ہیں، ان کے مقابلے میں مردوں میں سب سے زیادہ پیسہ لینے والے، رابرٹ ڈاوٴنے کی کمائی 75 ملین ڈالرز ہے۔

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے مرد اداکاروں میں 10 ویں نمبر پر موجود لیام نی سن کی کمائی 31.5 ملین ڈالرز رہی اور شاید اسی وجہ سے انجلینا جولی کو سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے ہالی وڈ اسٹارز کی لسٹ میں جگہ بھی مل سکی۔

ہالی وڈ کے مہنگے ایکٹرز کی لسٹ میں ڈین زل واشنگٹن کے بعد انجلینا جولی ہی ہیں جو اپنی بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

آر ڈی جے کی سال 2013 ءکی کمائی 60 ملین ڈالرز رہی، جبکہ ہیو جیک مین نے 55 ملین ڈالرز کمائے۔

مارک والبرگ نے 51ملین ڈالرز معاوضہ وصول کیا۔ وائن جونسن کا 46ملین ڈالرز کے ساتھ لسٹ میں چھٹا نمبر ہے۔ انہوں نے لیو نارڈو ڈی کیپریو، ایڈم سینڈلر، ٹام کروز، ڈین زل واشنگٹن اور لیام نی سن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

خواتین اداکاراوٴں کی بات کریں تو انجلینا جولی کے علاوہ جن خواتین اداکاراوٴں کے لئے کمائی کے حوالے سے سال 2013ء اچھا رہا ان میں جینیفر لارنس کا نمبردوسرا ہے جن کی کمائی 26ملین ڈالرز رہی۔

کرسٹن اسٹیورٹ 21.5 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے، جینیفر اینسٹن 20 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور ایما اسٹون 16 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔
XS
SM
MD
LG