رسائی کے لنکس

مالی: شدت پسندوں کے حملے میں امن مشن کے دو اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے امن مشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ میں کیدال میں ہونے والے اس حملے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مالی میں شدت پسندوں نے ہفتہ کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے دفتر پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے دو اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق مرنے والوں میں امن مشن کے دو اہلکار اور ایک سویلین کنٹریکٹر شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ میں کیدال میں ہونے والے اس حملے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے لیکن گزشتہ ہفتے ہی دارالحکومت بماکو میں شدت پسندوں نے ایک پرتعیش ہوٹل پر حملہ کر کے 19 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

مغربی افریقہ میں القاعدہ سے منسلک دو شدت پسند گروپ اسلامک مغرب اور ال مرابطون یہاں پرتشدد کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔

مالی کے شمالی علاقے 2012ء کے دوران شدت پسند تنظیم القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ رہے، لیکن بعد میں فرانس کی زیر قیادت کیے گئے ایک فوجی آپریشن کے نتیجے میں شدت پسندوں کو اس علاقے سے باہر دھکیل دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG