رسائی کے لنکس

مالی کے انتہا پسندوں پر پابندی عائد کی جائے: بان کی مون


فائل
فائل

سلامتی کونسل سے خطاب میں اُنھوں نے کہا کہ ’علاقائی اور بین الاقوامی جہادیوں‘ کے اکٹھا ہونے کے باعث مالی کا شمالی علاقہ دہشت گردوں کی آماجگاہ بنتا جارہا ہے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے مالی پر پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا ہے، جہاں ملک کے شمالی علاقے میں القاعدہ سے منسلک شدت پسند سخت گیر مذہبی قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےخطاب کرتے ہوئے مسٹر بان نے رکن ممالک پر زور دیا کہ اُن گروپوں کے سفر اور مالی معاملات پرپابندیوں کےبارے میں سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیئے، جو اُن کے بقول، مالی میں’ دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی یا مجرمانہ حرکات ‘ میں ملوث رہے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ’علاقائی اور بین الاقوامی جہادیوں‘ کے اکٹھا ہونے کےباعث مالی کا شمالی علاقہ دہشت گردوں کی آماجگاہ بنتا جارہا ہے۔

انصارالدین اور مجُاؤ (موومنٹ فور یونٹی اینڈ جہاد اِن ویسٹ افریقہ) ، نامی دونوں گروہوں پر الزام ہے کہ مبینہ طور پر اُن کے القاعدہ کےساتھ تعلقات ہیں، 22مارچ کودارلحکومت بماکو میں ہونے والی بغاوت کے دوران ملک کے شمال میں کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

مسٹر بان نے توجہ دلائی کہ انصار الدین نے ٹمبکٹو کے شہر میں مسلم آثار قدیمہ کے مزارات کو تباہ کیا۔

گروپ نے فحش حرکات کے الزام میں کئی ایک افراد کو پھانسی کی سزا دے ہے، جب کہ مُجاؤ نے چوری کے الزام میں ایک شخص کا ہاتھ کاٹنےکی سزا سنائی۔
XS
SM
MD
LG