رسائی کے لنکس

پیر کو ہونے والی تقریب میں اقوام متحدہ کی امن فوج نے یہ ذمہ داری سنبھالی جس میں افریقی ممالک کے چھ ہزار فوجی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی امن فوج نے مالی میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنھبال لی ہیں۔

پیر کو ہونے والی تقریب میں اقوام متحدہ کی امن فوج نے یہ ذمہ داری سنبھالی جس میں افریقی ممالک کے چھ ہزار فوجی شامل ہیں۔

ان فوجیوں کو چھ ماہ قبل مالی میں اس وقت بھیجا گیا تھا جب کہ وہاں کی حکومت ملک کے شمالی حصے میں شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں مصروف تھی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس امن فوجی مشن کی مالی میں ایک سال تک تعیناتی کی منظوری دی ہے جس میں 11 ہزار دو فوجی جب کہ ایک ہزار چار سو چالیس پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے۔

یہ اقوام متحدہ کے بڑے امن مشن میں سے ایک ہے۔

گزشتہ سال ملک کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے قبضے کے بعد فرانسیسی اور افریقی ممالک کے فوجیوں نے مالی کی مقامی فورسز کی مدد کی تھی جس کے بعد ایک بڑا آپریشن کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG