رسائی کے لنکس

علاقائی تنازعات سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں: ملیحہ


فائل
فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب، ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ علاقائی تنظمیں پائیدار ترقی، تعلیم، علاقائی تجارت کے فروغ، ماحولیات کے تحفظ ، قدرتی حادثات کی روک تھام اور غربت کے خاتمے کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے

پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ علاقائی تنظیموں کے غیر موٴثر ہونے کی وجہ سے علاقائی تنازعات سنگین صورت اختیار کرچکے ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ’اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون‘ کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے، پاکستان کی مستقل مندوب، ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ علاقائی تنظیموں کا پلیٹ فارم بہت سے علاقائی مسائل کے حل کا ذریعہ رہا ہے۔ لیکن، بقول اُن کے، ’حالیہ چند دہائیوں میں یہ علاقائی تنظمیں غیر مؤثر ہو کر رہ گئی ہیں‘۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوا متحدہ ان علاقائی تنظمیوں کے ساتھ پارٹنرشپ کو فروغ دے کر انھیں ایک بار پھر علاقائی مسائل کے حل کے قابل بنا سکتا ہے؛ اور پائیدار ترقی، تعلیم اور غربت کے خاتمے کے مقاصد کے حصول کے لئے بھی اقوام متحدہ اور ان علاقائی تنظمیوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ’علاقائی تنظمیں پائیدار ترقی، تعلیم، علاقائی تجارت کے فروغ، ماحولیات کے تحفظ، قدرتی حادثات کی روک تھام اور غربت کے خاتمے کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے‘۔

انھوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، تاکہ قدرتی حادثات کی صورت میں علاقائی ممالک اپنے مسائل باہمی طور پر مل جل کر حل کرنے کے اہل ہوسکیں۔

اس موقع پر، پاکستانی مندوب نے نیپالی حکومت اور ان کے عوام کے ساتھ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

XS
SM
MD
LG