رسائی کے لنکس

ملیکا شراوت کا 2 آئٹم سانگز کیلئے 3 کروڑ روپے کا معاوضہ


ملیکا شراوت کا 2 آئٹم سانگز کیلئے 3 کروڑ روپے کا معاوضہ

ملیکا شراوت کا 2 آئٹم سانگز کیلئے 3 کروڑ روپے کا معاوضہ

آج کل ٹاپ ہیروئنز کے آئٹم سانگ یا آئٹم نمبرز کی بہار آئی ہوئی ہے۔ ملائیکہ اروڑہ اور کترینا کیف کے بعد اب سوناکشی سنہا، دپیکا پڈکون اور کرینہ کپور جیسی ہیروئنیں بھی ہوٹ آئٹم نمبر کرنے کی تیاری میں ہیں۔ ایسے میں بھلا ملیکا شراوت کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں۔ ویسے بھی فلم 'ہس' کی ناکامی کے بعد ان کے پاس کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔

پچھلے دنوں انہوں نے ایک ٹی وی شو سائن کیا تھا لیکن بعد میں شو والوں نے بھی ملیکا شراوت کو باہر کا راستہ دکھا دیا۔ یوں وہ اب آئٹم سانگ کرنے کے لئے بے تاب نظر آرہی ہیں۔ ان سے متعلق خبر یں ہیں کہ وہ ایک نہیں ۔۔۔ دو آئٹم سانگ کرنے جارہی ہیں۔ وہ چندرکانت سنگھ کی فلم 'بن بلائے باراتی' میں دو آئٹم نمبر زکرتی نظر آئیں گی۔

ویسے ان کی یہ بیتابی صرف آئٹم نمبرز کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ بھاری معاوضے کی وجہ سے بھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملیکا نے دو آئٹم سانگز کے لئے تین کروڑ روپے لئے ہیں۔

فلم کے معاون پروڈیوسر پرکاش جاجو نے بتایا کہ ملیکا دو آئٹم نمبرز کے عوض بھاری رقم وصول کررہی ہیں۔ مگر یہ رقم کتنی ہے اس حوالے سے انہوں نے میڈیا کو کوئی جواب نہیں دیا۔ البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیکا نے تین کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG