رسائی کے لنکس

ملیکہ شیراوت اب ٹی وی پر اپنا جلوہ دکھائیں گی


ملیکہ شیراوت اب ٹی وی پر اپنا جلوہ دکھائیں گی
ملیکہ شیراوت اب ٹی وی پر اپنا جلوہ دکھائیں گی

فلموں میں بولڈ اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی ملیکہ شیراوت اب ٹی وی پر اپنا جلوہ دکھائیں گی۔ ان کے بارے میں خبر گرم ہے کہ انہوں نے بھارتی چینل "کلرز" کے ریالٹی شو "چک دوم دوم "کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے چینل اور ملیکہ کے درمیان معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔

ملیکہ شیراوت کے حوالے سے یہ خبر چونکا دینے والی اس لئے بھی ہے کہ وہ ملیکہ جو ہالی ووڈ کانام جپتے نہیں تھکتیں اب چھوٹی اسکرین پر نظرآئیں گی!!پچھلے دنوں تو انہوں نے سرعام ہالی ووڈ کو بالی ووڈ پر ترجیح دینا شروع کردی تھی۔

ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملیکہ کی حالیہ فلم "ہس" کی بری طرح ناکامی سے ملیکہ کو خاصہ صدمہ ہوا ہے ۔ اب انہیں محسوس ہونے لگا ہے کہ ان کی اسٹار ویلیو کم ہورہی ہے۔ اپنے کیرئیر کو بچائے رکھنے کے لئے انہوں نے یہ شو کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ شو آئندہ کچھ ہفتوں میں شروع ہورہا ہے۔

رانی مکھرجی اور عامر خان سسپنس تھرلرمیں ایک ساتھ

رانی مکھرجی کا کیرئیر ان دنوں بحران کی زد میں ہے جسے بچانے کے لئے انہوں نے عامر خان کے ساتھ ایک فلم سائن کی ہے ۔ ظاہر ہے کہ یہ فلم ان کے کیرئیر کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہوگی۔

اس سے پہلے پانچ سال قبل رانی مکھرجی اور عامر خان ایک ساتھ ایک فلم میں نظر آئے تھے۔ اس نئی فلم کانام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے البتہ فلم فرحان اختر کی ہے جس کی ڈائریکشن ریما کاتگی کریں گی۔ یہ ایک سسپنس تھرلر مووی ہوگی۔

فلم کی شوٹنگ اگلے سال فروری میں شروع ہوگی ۔ اس حوالے سے رانی کا کہنا ہے کہ عامر اور شاہ رخ میرے بھی فیورٹ ہیرو ٴ ہیں، میں نے دونوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG