رسائی کے لنکس

انتخابی نتائج کے مطابق وزیراعظم نجیب رزاق کے نیشنل فرنٹ کولیشن کو 222 میں سے 133 نشستیں ملی ہیں جب کہ حزب مخالف کی جماعتوں کے اتحاد کو 89 نشستوں پر کامیابی ملی۔

ملائیشیا میں انتخابات میں حکمران اتحاد نیشنل فرنٹ نے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق وزیراعظم نجیب رزاق کے نیشنل فرنٹ کولیشن کو 222 میں سے 133 نشستیں ملی ہیں جب کہ حزب مخالف کی جماعتوں کے اتحاد کو 89 نشستوں پر کامیابی ملی۔

ملک میں 2008ء میں ہونے والے انتخابات کے مقابلے میں حکمران اتحاد کی نشستوں میں کمی آئی ہے جب کہ اپوزیشن نے گزشتہ انتخابات میں حاصل ہونے والی نشستوں کے مقابلے کچھ زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اتوار کو پولنگ کے اختتام کے کچھ گھنٹوں کے بعد اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئیٹر‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ حزب اختلاف کا اتحاد اس وقت تک انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ انتخابات کا انعقاد کرانے والے عہدیدار ’’مبینہ فراڈ‘‘ کے واقعات کی وضاحت نہیں کرتے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں درج شدہ کل اہل ووٹروں میں 80 فیصد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ملائیشیا کی 1957 میں آزادی کے بعد سے حکمران اتحاد کی عام انتخابات میں یہ تیرویں مسلسل کامیابی ہے۔
XS
SM
MD
LG