رسائی کے لنکس

امریکہ: نوکری سے نکالے جانے پر ساتھی کارکن خاتون کا قتل


ملزم ایلٹن نولن
ملزم ایلٹن نولن

پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کو وان فوڈ کمپنی کے ملازمین سے معلوم ہوا ہے کہ نولن کچھ عرصے سے لوگوں کو میبنہ طور پر اسلام قبول کرنے کے لیے قائل کر رہا تھا۔

امریکہ کی ریاست اوکلاہوما میں ایک شخص نے نوکری سے برخاستگی کے بعد اپنی ایک ساتھی کارکن کو قتل جب کہ دوسری کو زخمی کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ریاستی کے جنوبی شہر مور میں ایک فوڈ پلانٹ میں کام کرنے والے حملہ آور ایلٹن نولن کو موقع پر موجود کمپنی کے ایک مینجر نے گولی مار کر زخمی کیا جسے وہاں سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے بقول اس کی حالت درست ہونے کے بعد پوچھ گچھ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

مور پولیس کے ایک عہدیدار جرمی لیوس نے صحافیوں کو بتایا کہ جمعرات کو نولن نے نوکری سے نکالنے جانے کے بعد اپنی ایک ساتھی کارکن 54 سالہ کولین ہفورڈ کا سر چاقو سے قلم کر دیا جب کہ ایک دوسری خاتون 43 سالہ ٹریسی جانسن پر بھی حملہ کیا۔

لیکن اس دوران وہاں موجود مینیجر اور سکیورٹی کے اہلکار نے حملہ آور کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

لیوس کا کہنا تھا کہ پولیس کو وان فوڈ کمپنی کے ملازمین سے معلوم ہوا ہے کہ نولن کچھ عرصے سے لوگوں کو میبنہ طور پر اسلام قبول کرنے کے لیے قائل کر رہا تھا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ایف بی آئی سے بھی مدد لی جا رہی ہے کہ وہ نولن کے ماضی کے بارے میں معلومات مہیا کرے۔

حکام کے بقول بظاہر نولن نے یہ حملہ غصے کی حالت میں کسی منصوبہ بندی کے بغیر کیا۔ لیکن اس محرکات اسپتال میں داخل ملزم سے تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔

XS
SM
MD
LG