رسائی کے لنکس

بوسٹن دھماکے: 'ایف بی آئی' کے زیرِ تفتیش مشتبہ شخص ہلاک


امریکی ریست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے اس گھر کی تصویر جہاں مشتبہ شخص ایف بی آئی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا
امریکی ریست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے اس گھر کی تصویر جہاں مشتبہ شخص ایف بی آئی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا

'ایف بی آئی' کے حکام کا کہنا ہے کہ بوسٹن دھماکوں کے الزام میں زیرِ تفتیش ایک شخص ایجنسی کے اہلکاروں کی فائرنگ میں مارا گیا ہے۔

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے 'ایف بی آئی' کے حکام کا کہنا ہے کہ بوسٹن دھماکوں کے الزام میں زیرِ تفتیش ایک شخص ایجنسی کے اہلکاروں کی فائرنگ میں مارا گیا ہے۔

'ایف بی آئی' کی جانب سے بدھ کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص نے دورانِ تفتیش ادارے کے ایک افسر پر حملہ کردیا تھا جس پر اس کے خلاف کاروائی کی گئی۔

بیان کے مطابق واقعہ بدھ کو علی الصباح امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شخص سے ایف بی آئی کا ایک افسر اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار تفتیش کر رہے تھے۔

'ایف بی آئی' کے بیان میں مشتبہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے لیکن ہلاک ہونے والے فرد کے ایک دوست نے اس کا نام ابراہیم توداشیو بتایا ہے۔

مقتول کے دوست کا کہنا ہے کہ ابراہیم کئی ماہ قبل بوسٹن سے فلوریڈا منتقل ہوا تھا اور وہ بوسٹن میراتھن کے موقع پر ہونےو الے دھماکوں کے مرکزی ملزم تیمرلان سارنیو کا واقف کار تھا۔

اطلاعات کے مطابق مقتولین کو مارشل آرٹ میں دلچسپی تھی جو دونوں کے درمیان وجہ تعارف بنی۔

خیال رہے کہ 15 اپریل کو بوسٹن میں ہونے والی سالانہ میراتھن دوڑ کے موقع پر ہونے والے دو بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد دھماکوں کے الزام میں امریکہ میں مقیم چیچن نژاد جوہر سرنائیو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا جب کہ اس کا بڑا بھائی اور دھماکوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ تیمرلان پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG