رسائی کے لنکس

نیروبی: امریکی سفارت خانے کے باہر ایک شخص ہلاک


قریب ہی موجود ایک اہل کار نے کینیا کے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حملہ آور نے اپنی پینٹ سے چاقو نکالا اور سفارت خانے کے ویزا سیکشن کے داخلی دروازے پر کھڑے محافظ پر وار کرنے کی کوشش کی

نیروبی میں واقع امریکی سفارت خانے کے پاس جمعرات کے روز ایک شخص کو اُس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ عمارت کے باہر ایک نیم فوجی محافظ پر حملے کی کوشش کر رہا تھا۔

کینیا کی پولیس کے مطابق، اہل کار نے اپنے دفاع میں حملہ آور پر دو گولیاں چلائیں، جب اُس نے چھرا مارنے کی کوشش کی۔ سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں امریکی سفارت خانے کا کوئی اہل کار ملوث نہیں ہے۔

قریب ہی موجود ایک اہل کار نے کینیا کے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حملہ آور نے اپنی پینٹ سے چاقو نکالا اور سفارت خانے کے ویزا سیکشن کے داخلی دروازے پر کھڑے محافظ پر وار کرنے کی کوشش کی۔

اُنھوں نے یہ بھی بتایا کہ اُش شخص نے اہل کار کے سر اور سینے پر وار کیے اور بندوق چھیننے کی کوشش کی جب اُسے گولی ماری گئی۔

قومی پولیس کے ترجمان، جارج کنوتی نے رائٹرز کو بتایا کہ حملہ آور اکیلا تھا، جب کہ تفتیش جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG