رسائی کے لنکس

یروشلم: کار سے کچلا جانے والا ایک اور زخمی دم توڑ گیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان مکی روزنفیلڈ نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ یروشلم کے اس علاقے میں حفاظتی انتظامات بدستور سخت ہی رہیں گے

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے مشرقی یروشلم میں کار سے راہگیروں کو کچلنے کے واقعے کا ایک زخمی دم توڑ گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی ڈرائیور نے بدھ کو جان بوجھ کر راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے ایک پولیس افسر ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

زخمیوں میں شامل 20 سالہ نوجوان جمعہ کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اس واقعے کے بعد یروشلم میں مقدس مقام کے قریب اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں میں جھڑپ بھی ہوئی۔ فلسطینی یہاں یہودی قوم پرسوں کے دورے کے اعلان پر برہم تھے اور انھوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کی۔

یہودیوں کے لیے ٹیمپل ماؤنٹ اور مسلمانوں کے لیے حرم الشریف کہلانے والا یہ مقام اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کا ایک مرکزی پہلو رہا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان مکی روزنفیلڈ نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ یروشلم کے اس علاقے میں حفاظتی انتظامات بدستور سخت ہی رہیں گے اور 35 سال سے کم عمر افراد کے لیے مقدس مقام کی طرف جانے پر پابندی ہوگی۔

XS
SM
MD
LG