رسائی کے لنکس

مانچیسٹر: ڈاکٹرمرزا پر نامعلوم افراد کا حملہ


مانچیسٹر: ڈاکٹرمرزا پر نامعلوم افراد کا حملہ
مانچیسٹر: ڈاکٹرمرزا پر نامعلوم افراد کا حملہ

نامعلوم افراد نے جمعے کے روز مانچیسٹر میں پاکستان پیپلز پارٹی کےراہنما اور سندھ کے سابق وزیرِ داخلہ، ڈاکٹر ذوالفقارمرزا پر حملہ کیا، جس واقع میں مقامی ٹیلی ویژن چینل کےصحافی مظہر بخاری شدید زخمی ہوئے، جنھیں ایک مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئےڈاکٹر مرزا اور برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن، لارڈ نذیر احمد پر نامعلوم ملزمان نے اُس وقت حملہ کیا جب وہ مانچیسٹر میں منعقدہ ایک جلسے کے اختتام پر اپنی گاڑی کی طرف جارہے تھے۔

لارڈ نذیر کے مطابق برطانوی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اُنھیں امید ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اُن پر کیے گئے حملے کےبعد ذوالفقارمرزا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کوئی انسان کسی کو مار نہیں سکتا جب تک خدا کی طرف سے کسی کے دن باقی ہوں۔

اِس موقع پر، ڈاکٹر مرزا نے محرم الحرام کے احترام میں 10روز تک اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے بعد وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

XS
SM
MD
LG