رسائی کے لنکس

نیلسن منڈیلا کو پھر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا


نیلسن منڈیلا (فائل فوٹو)

نیلسن منڈیلا (فائل فوٹو)

گزشتہ رات نیلسن منڈیلا کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد اُنھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا انتہدائی نگہداشت کے شعبے میں علاج کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کی حکومت نے بتایا ہے کہ ملک کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو دوبارہ اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

اُنھیں سانس کی تکلیف اور پھیپڑوں کے انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

صدر جیکب زوما کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گزشتہ رات نیلسن منڈیلا کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد اُنھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا انتہدائی نگہداشت کے شعبے میں علاج کیا جا رہا ہے۔

94 سالہ سابق صدر نمونیے کے باعث اپریل میں 10 دن تک اسپتال میں زیر علاج رہے۔

نیلسن منڈیلا کی سانس کی تکلیف کی تشخیص اُن کی 27 سالہ قید کے دوران ہوئی۔ اُنھیں نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کے باعث جیل کاٹنا پڑی۔

خرابی صحت کے باعث حالیہ برسوں میں نیلسن منڈیلا کو بہت کم عوامی تقریبات میں دیکھا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG