رسائی کے لنکس

منڈیلا اسپتال میں داخل


نیلسن منڈیلا (فائل فوٹو)
نیلسن منڈیلا (فائل فوٹو)

صدارتی ترجمان کے مطابق 94 سالہ منڈیلا کو پریٹوریا کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے معمول کے طبی تجزیے کیے جائیں گے۔

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال داخل کرلیا گیا ہے۔

صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انھیں ہفتہ کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان میک مہاراج کے مطابق 94 سالہ منڈیلا کو پریٹوریا کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے معمول کے طبی تجزیے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کی صحت کے بارے میں کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔

نیلسن منڈیلا نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد پر تقریباً تین دہائیوں تک قید میں رہے جس کے بعد انھیں ملک میں عرصہ دراز سے سفید فام اقلیت سے پرامن انتقال اقتدار کے ذریعے جمہوری حکومت کے قیام کی علامت تصور کیا جانے لگا۔

امن کے نوبل انعام یافتہ نیلسن منڈیلا 1994ء میں جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG