رسائی کے لنکس

بھارت: ماؤباغیوں نے چھ افراد کو ہلاک کردیا


ماؤنوازوں کو شبہ تھا کہ وہ دیہاتی، باغیوں کو پکڑنے میں ریاستی حکام کی مدد کررہے ہیں

بھارت میں پولیس نے کہا ہے کہ ماؤنواز باغیوں نے چھتیس گڑھ ریاست کے دیہات میں چھ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ہفتے کے روز موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ماؤنوازوں کو شبہ تھا کہ وہ دیہاتی، باغیوں کو پکڑنے میں ریاستی حکام کی مدد کررہے ہیں۔

اسی اثنا میں، بھارتی سکیورٹی فورسز نے اسی ریاست کے دانتی ودا ضلع میں دو ماؤنوازوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس نے ایک مسلح جھڑپ کے بعد ہتھیاروں کے ایک ذخیرے پر قبضہ کرلیا۔

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے ماؤنوازوں کی شورش کو، جس نے ملک کی 28 میں سے 20 ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے، ملک کی سکیورٹی کا سب سے اہم مسئلہ قرار دے چکےہیں۔


باغی غریبوں کے لیے زمین اور ملازمتوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG