رسائی کے لنکس

نیپال میں ماؤ نواز عناصر کی ہڑتال کا دوسرا دن


نیپال میں ماؤ نواز عناصر کی ہڑتال کا دوسرا دن
نیپال میں ماؤ نواز عناصر کی ہڑتال کا دوسرا دن

باغیوں کے پاس سِول نافرمانی کے سوا اور کوئى راستہ نہیں تھا; پراچندا

نیپال میں ماؤ نواز حزبِ اختلاف کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال پیر کو دوسرے روز بھی جاری رہی۔ ہڑتال کا مقصد حکومت کو مستعفی ہوجانے پر مجبور کرنا ہے۔

ہڑتال کے باعث ملک کے طول وعرض میں دکانیں، سکول اور حکومت کے دفاتر بند ہیں اور سڑکوں پر اِکّا دکّا ہی کو ئى موٹر گاڑی دکھائى دیتی ہے۔

اتوار کے روز ماؤ نواز حزبِ اختلاف کے ارکان اور اُن کے ہزاروں حامیوں نے کٹھمنڈو کی سڑکوں پر مارچ کیا تھا۔ اُس سے کچھ ہی گھنٹے پہلے وزیرِ اعظم مدھو کمار نیپال نے سُبکدوش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

ماؤ نواز حزبِ اختلاف کے لیڈر اور سابق وزیرِ اعظم پُشپاکمل داہال عرف پراچندا نے کہا ہے کہ سابق باغیوں کے پاس سِول نافرمانی کے سوا اور کوئى راستہ نہیں تھا۔

پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستوں کی حامل ماؤ نواز حزبِ اختلاف اور دو بڑی سیاسی پارٹیوں کے درمیان مذاکرات ہفتے کے روز ناکام ہوگئے تھے۔ اتوار کو دیر گئے اگرچہ دوبارہ مذکرات شروع ہوئے تھے، لیکن وہ بھی کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG