رسائی کے لنکس

نایاب گھڑی دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر میں نیلام


یہ ’پاکٹ گھڑی‘ 1925ء میں معروف سوئس کمپنی پاٹک فلپ نے نیویارک کے بینکر ہینری گریوز کے لیے تیار کی تھی۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں 1925ء میں بنائی گئی ایک ’’پاکٹ گھڑی‘‘ نیلامی کے دوران دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر میں فروخت کر دی گئی۔

دنیا میں نیلامی کے دوران یہ سب سے زیادہ قمیت پر فروخت ہونے والی گھڑی ہے۔ تاہم خریدار کا نام نہیں بتایا گیا۔

جنیوا کے نیلام گھر ’سودیبیز‘ کے مطابق یہ گھڑی اب بھی درست حال میں چل رہی ہے۔

یہ گھڑی 1925ء میں معروف سوئس کمپنی پاٹک فلپ نے نیویارک کے بینکر ہینری گریوز کے لیے تیار کی تھی۔ اس گھڑی کی تیاری کے لیے سونا بھی استعمال کیا گیا۔

پانچ سال میں تیاری اور اس پر تین سال کی تحقیقات کے بعد 1933ء میں یہ گھڑی حوالے کی گئی۔

اس گھڑی کو ’’سپر کامپلیکیشن‘‘ یعنی انتہائی پیچیدہ کا نام دیا گیا کیوں کہ اس میں چاند کی گردش، کیلنڈر، الارم اور اسٹاپ واچ سمیت کئی خصوصیات ہیں۔

XS
SM
MD
LG