رسائی کے لنکس

موریطانیہ: القاعدہ کے مشتبہ ارکان کے خلاف مقدمے کی سماعت

موریطانیہ: القاعدہ کے مشتبہ ارکان کے خلاف مقدمے کی سماعت
موریطانیہ: القاعدہ کے مشتبہ ارکان کے خلاف مقدمے کی سماعت

2007ء میں چار فرانسیسی سیاحوں کے مبینہ قاتلوں کے مقدمے کی سماعت اتوار کے روز موریطانیہ میں شروع ہوئی ۔

استغاثہ نے 12 مشتبہ افراد پرالقاعدہ کے رکن ہونے اور جنوب مغربی قصبے علیگ میں سیاحوں کو قتل کرنے کاالزام لگایا۔

دارالحکومت نواکشوط میں عدالت سات دوسرے افراد کے خلاف بھی دہشت گردی کے مقدمے کی سماعت کررہی ہے۔

موریطانیہ کی حکومت، الجیریا اور نائیجر کے ساتھ مل کر علاقے القاعدہ کے خلاف لڑ رہی ہے۔

ان تینوں ملکوں نے اپریل میں الجیریا کے جنوبی حصے میں ایک مشترکہ فوجی ہیڈ کوارٹرز قائم کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG