رسائی کے لنکس

بہادری پر سابق فوجی کے لیے’میڈل آف آنر‘


میڈل آف آنر

میڈل آف آنر

افغانستان میں تعیناتی کے دوران، اُنھوں نے دور افتادہ مقام پر واقع ایک چوکی پر طالبان جنگجوؤں کے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا

امریکی صدر براک اوباما نے ایک سابق فوجی کو دلیری کےمظاہرے پر ملک کا سب سے بڑا فوجی ایوارڈ ’دِی میڈل آف آنر‘ سے نوازا ہے۔

اُنھوں نےافغانستان میں تعیناتی کے دوران، دور افتادہ مقام پر واقع ایک چوکی پر طالبان جنگجوؤں کے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔

سابق اسٹاف سارجنٹ کلنٹن رومیشا نےسینکڑوں طالبان کی طرف سے پاکستانی سرحد کے قریب واقع ’کیٹنگ آؤٹ پوسٹ‘ پر حملے کا 50 لڑاکا جوانوں پر مشتمل ایک دستے کی نمایاں قیادت کرتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

یہ حملہ صوبہٴ نورستان میں اکتوبر 2009ء میں کیا گیا، جس میں آٹھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ حملے میں 22فوجی زخمی ہوئے، جِن میں رومیشا خود بھی شامل تھا۔

عراق یا افغانستان میں خدمات انجام دینے والے وہ چوتھے فوجی ہیں جنھیں اُن کی زندگی میں ’میڈل آف آنر‘ سے نوازا گیا ہے۔

رومیشا عراق میں بھی تعنات رہ چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG