رسائی کے لنکس

ادویات میں ملاوٹ، ’رانبکسی‘ پر 50 کروڑ ڈالر کا ہرجانہ


فائل
فائل

امریکی محکمہٴ انصاف نے پیر کے روز بتایا کہ اِن ادویات میں دو ’اینٹی بائیوٹیکس‘ اور مرگھی کی ادویات شامل ہیں

بھارت کی ایک بڑی دوا ساز کمپنی ’رانبیکسی‘ کو امریکہ میں غیر معیاری ادویات فروخت کرنے کے الزام میں 500 ملین ڈالر کا ہرجانہ عائد کیا گیا گا۔

امریکی محکمہٴ انصاف نے پیر کے روز بتایا کہ اِن ادویات میں دو ’اینٹی بائیوٹیکس‘ اور مرگھی کی ادویات شامل ہیں۔

بھارتی ادویات ساز کمپنی، ’رانبیکسی‘ نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے ادارہ برائے امریکی خوراک و ادویات سے بھارت میں کمپنی کے دو پلانٹس کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا۔

یہ تنصیبات امریکی مارکیٹ میں ادویات برآمد کیا کرتے تھے۔


’رانبیکسی‘ کے بارے میں یہ انکشاف کمپنی کے سابق منتظمہ اعلیٰ، دنیش ٹھاکر نے کیا، اور اب امریکی قانون کے تحت خرابی کی نشاندہی کرنے والے کو 48.6 ملین ڈالر کی رقم انعام میں دی جائے گی، جو کہ ادویات کے اِس کیس میں واشنگٹن کو ملنے والی کل رقم کا دسواں حصہ ہے۔
XS
SM
MD
LG