رسائی کے لنکس

جنگوں میں جان دینے والوں کی یاد میں میموریل ڈےتقریبات


جنگوں میں جان دینے والوں کی یاد میں میموریل ڈےتقریبات
جنگوں میں جان دینے والوں کی یاد میں میموریل ڈےتقریبات

اِس دِن فوجیوں کی قبروں پر پھول چڑھائے جاتے ہیں اور ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے امریکی مرد اور خواتین فوجیوں کو یاد کیا جاتا ہے

امریکی اپنی قوم کےلیےجان نثار کرنے والوں کی یاد منانے کےلیے پیر کو میموریل ڈے منا رہے ہیں جس میں خصوصی تقریبات اور پیریڈ کےعلاوہ کھیل اور پکنک شامل ہوں گی۔

ہر سال مئی کے آخری پیر کومیموریل ڈے منایا جاتا ہے جِس دِن فوجیوں کی قبروں پرپھول چڑھائے جاتے ہیں اور ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے امریکی مرد اور خواتین فوجیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔

واشنگٹن کے قریب آرلنگٹن کے نیشنل سیمیٹری اور متعدد دیگر قومی قبرستانوں پر رضاکار ہر فوجی کی قبر پر چھوٹا امریکی جھنڈا لہرائیں گے۔ دِن کے حوالے سے ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں موٹر سائیکل سوار وں کا ’رولنگ تھنڈر‘ نامی گروپ قوم کے دارالحکومت میں تقریبی سواری پیش کرتا ہے جس کے ذریعے فوجیوں کے مسائل پر آواز اُٹھائی جاتی ہے اور افواج کے اُن ارکان کی یاد منائی جاتی ہے جنھوں نے ملک کے دفاع کے لیے جانیں قربان کیں۔

اس موقع پر امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور فوج کے جوائنٹ چیفز آف اسٹاف کے چیرمین ایڈمرل مائیک ملن گروپ سے خطاب کریں گے۔

پبلک ٹیلی ویژن اور ریڈیو اتوار کو نیشنل مال سے ایک محفلِ موسیقی نشر کریں گے جِس میں بری فوج کے ریٹائر ہونے والے جنرل اور سابق وزیر خارجہ کولن پیول کے علاوہ دیگر معروف عوامی شخصیات شریک ہوں گی۔

ملک کے دارالحکومت اور ملک بھر میں واقع متعدد جنگی یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد ہوں گی۔

کیونکہ میموریل ڈے پر بیشتر افراد کی کام سے چھٹی ہوتی ہے اور اختتام ہفتہ کے دنوں میں ایک اور دِن کا اضافہ ہوتا ہے اِسے موسم گرم کی چھٹیوں کا غیر سرکاری آغاز بھی تصور کیا جاتا ہے، اور اس دِن پکنک منائی جاری ہے، ساحلِ سمندر جا کر ،اور پارکوں اور کیمپ گراؤنڈز پرتقریبات کے انعقاد سے شہری لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بعض امریکیوں کے یہ تحفظات بھی ہیں کہ میموریل ڈے جان نثار کرنے والوں کو احترام سے یاد کرنے کی بجائے تفریح کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG