رسائی کے لنکس

ذہنی امراض سے منسلک منفی رویے


ذہنی امراض سے منسلک منفی رویے
ذہنی امراض سے منسلک منفی رویے

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جہاں ذہنی امراض کے ساتھ ابھی تک ایک اسٹگما یا منفی رویئے منسلک کیے جاتے ہیں۔ ہیلو امریکہ کے اس سیگمینٹ میں اسلام آباد کی رہائیشی شازیہ نوید کا ایک سوال شامل کیا گیا ہے جن کے دو بھائی ذہنی معذوری کا شکار ہیں۔ شازیہ کے مطابق ان کے خاندان کو ان کے بھائیوں کے علاج میں سخت مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ اسپتال بہت دور دور ہیں اس لیے ہم انہیں وہاں نہیں لے جاسکتے کیونکہ کسی کے بغیر ان کا وہاں جانا مشکل ہے۔ اور معاشرہ بھی ان کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتا۔ اور نہ ہی ملنا جلنا پسند کرتا ہے وہ جاننا چاہتی ہیں کہ کیاامریکہ میں بھی حالا ت ایسے ہیں یا کچھ بہتر صورت حال ہے۔

اس سوال کا جواب ریاست میری لینڈ کے شہر بیتھیسڈا کی رہائیشی بیٹسی جون ا سٹون سے حاصل کیا گیا۔ بیٹسی کا ستائیس سالہ بیٹا بائی پولر ڈس آرڈر کا مریض ہے۔ بیٹسی کے مطابق اگرچہ امریکہ میں ذہنی امراض سے اب تک کچھ اسٹگما منسلک کیاجاتا ہے۔ لیکن تیرہ چودہ سال پہلے کے مقابلے میں منفی رویوں میں کافی کمی آئی ہے۔ پرائمری اور ہائی سکول میں دوسرے بچوں نے ان کے بیٹے سے اور ان کے دوستوں نے ان سے تعلق ختم کر لیا تھا کیونکہ وہ اس کی ذہنی بیماری سے خوفزدہ تھے، لیکن آج وہ محسوس کرتی ہیں کہ وہ زیادہ آسانی سے لوگوں کے سامنے اپنے بیٹے کی بیماری یٰعنی بائی پولر ڈس آرڈر کے بارے میں بات کر سکتی ہیں۔ یہ سوال کہ امریکیوں کے لیئے مینٹل ہیلتھ کئیر کتنی بآسانی دستیاب ہے اس کا دارو مدار کئی چیزوں پر ہے۔ جیسے آپ کہاں رہتے ہیں۔ مختلف ریاستیں ذہنی امراض کے علاج کی سہولیات کی نوعیت اور ان کی کافی مقدار میں دستیابی میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ کچھ لوگوں کے لیئے اپنے پیاروں کو گھر سے کئی گھنٹوں کی مسافت پر کسی ادارے میں داخل کرانا ایک مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔ تو ہیلتھ کوریج اور علاج کی سہولیات کے حصول کا انحصار ایک طرف مریض اور گھر والوں کی علاج کے لیئے رضامندی پر ہے اور اس کے بعد دوسرا مرحلہ آتا ہے ان سہولیات کا خرچہ اٹھانا۔ اگر آپ کے پاس ہیلتھ انشورنس نہیں ہے تو علاج بہت مہنگا ہے اور اگر انشورنس ہو بھی تو مریض کو اسپتال میں اتنے عرصے کے لیئے نہیں رکھا جاتا جو کہ اچھے علاج اور مریض کی حالت سنبھلنے تک کے لیئے کافی ہو۔ ہیلتھ انشورنس کے بغیر یہ اتنا مہنگا ہوجاتا ہے کہ بہت سے لوگ بغیر علاج اور ادویات کے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG