رسائی کے لنکس

جرمن چانسلر افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر


جرمن چانسلر افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر

جرمن چانسلر افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر

جرمنی کی چانسلر آنگلا مرخیل ہفتے کے روز ایک دورے پر شمالی افغانستان پہنچیں ۔ اس دورے کا پہلے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیاتھا۔

ان کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صوبہ قندوز میں ہیں جہاں جرمنی سے تعلق رکھنے والے فوجی تعینات ہیں۔

جرمنی کے وزیر دفاع کارل تھوڈور زو گٹن برگ بھی اس دورے میں چانسلر کے ہمراہ ہیں۔

افغانستان میں نیٹو کی زیر قیادت بین الاقوامی فورس کے تحت جرمنی کے تقریباً 4700 فوجی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

جرمن فوج نے ہفتے کے روز یہ اعلان کیا کہ ان کا ایک 21 سالہ فوجی ایک پڑتالی چوکی پر گولی لگنے کے باعث ہلاک ہوگیا ہے۔ تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایک حادثاتی واقعہ تھا۔

XS
SM
MD
LG