رسائی کے لنکس

ان تصاویر میں لڑکے کو پلاسٹک بیگ سے بنی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس پر میسی کا نام اور ان کا کھیل کا نمبر درج ہے۔

دنیا کے معروف ترین فٹبال کھلاڑی ارجنٹینا کے لوئنل میسی نے کہا ہے کہ وہ اس افغان لڑکے سے ملاقات کریں گے جس نے انٹرنیٹ پر تصاویر کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔

ان تصاویر میں لڑکے کو پلاسٹک بیگ سے بنی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس پر میسی کا نام اور ان کا کھیل کا نمبر درج ہے۔

غزنی کے ضلع جاغوری کے ایک غریب خاندان سے تعلق رکھنے والا پانچ سالہ مرتضیٰ اس وقت انٹرنیٹ پر غیر متوقع طور پر مشہور ہو گیا جب اس کی تصاویر کو فیس بک اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس پر شیئر کیا گیا۔

میسی جیسی اصل شرٹ کی جگہ مرتضیٰ کے بھائی نے ایک نیلی اور سفید دھاریوں والے پلاسٹک بیگ کو کاٹ کر شرٹ بنائی جس پر مارکر پین سے میسی اور نمبر 10 لکھا تھا۔ ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے لباس پر بھی سفید اور نیلی دھاریوں بنی ہیں۔

ان تصاویر کو دنیا بھر میں شیئر کیا گیا اور افغان فٹبال فیڈریشن نے پیر کو اپنی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ وہ مرتضیٰ کی کھلاڑی سے ملاقات کرانے کے لیے میسی کے نمائندوں سے رابطے میں ہے۔

گزشتہ ماہ میسی نے پانچویں مرتبہ دنیا کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG