رسائی کے لنکس

پنجاب: طلبہ کی سہولت کیلئے کتابیں اب ’آن لائن‘ دستیاب


فائل فوٹو

فائل فوٹو

اس ویب سائٹ کی تشکیل کا مقصد طلبہ میں کورس کو آسانی سے سمجھنے میں مدد دینا ہے تاکہ طلبہ اپنی مدد آپ کے تحت ان مضامین کو پڑھ سکیں۔

پنجاب کے صوبائی محکمہ تعلیم نے میٹرک کی کتابوں کو آن لائن ویب سائٹ کی شکل میں پیش کردیا ہے۔ آن لائن ویب سائٹ پر کتابوں میں شامل تمام سبق اب آن لائن دستیاب ہیں۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے گزشتہ روز قبل 'ای لرن' نامی ایک ویب سائٹ کی لانچ کی گئی اس ویب سائٹ میں وہ تمام مٹیریل شامل ہے جواس سے قبل نویں اور دسویں کے مضامین کی کتابوں کی شکل میں تھا۔ کتابوں میں موجود تمام اسباق کو اب آڈیو، ویڈیو اور کارٹون اینیمیشن کے طور پر پیش کیا گیا۔

اس ویب سائٹ کی تشکیل کا مقصد طلبہ میں کورس کو آسانی سے سمجھنے میں مدد دینا ہے تاکہ طلبہ اپنی مدد آپ کے تحت ان مضامین کو پڑھ سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے کے وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ، ’آن لائن کتابوں سے پنجاب اور ملک میں ای لرننگ کے تصور میں انقلابی تبدیلی رونما ہوگی، صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ میٹرک کے علاقہ دیگر جماعتوں کے طلبہ کیلئے بھی آن لائن سسٹم متعارف کروایا جائےگا‘۔

واضح رہے کہ چند برس قبل پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے 2 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے تھے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ برس طلبہ میں ٹیبلٹ کمپیوٹر تقسیم کئےجائیں گے جسکا فیصلہ میرٹ پر کیاجائےگا۔
XS
SM
MD
LG