رسائی کے لنکس

میکسیکن باکسر نے عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا


فائل فوٹو

فائل فوٹو

یہ عامر خان کا پہلا مڈل ویٹ مقابلہ تھا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے چیلنج سمجھ کر رنگ میں اترے تھے۔

میکسیکو کے باکسر کنیلو الواریز نے باکسنگ کے مڈل ویٹ کے ایک مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو شکست دے دی ہے۔

ہفتہ کو دیر گئے لاس ویگاس میں ہونے والے مقابلے میں 29 سالہ عامر خان 25 سالہ الواریز پر پہلے پانچ راؤنڈز میں حاوی دکھائی دیے اور کمال پھرتی سے حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

لیکن چھٹے راؤنڈ میں الواریز نے ایک زوردار مکہ عامر کے چہرے پر رسید کیا جس سے وہ لڑکھڑا کر گر پڑے اور ریفری کی گنتی ختم ہونے تک اٹھ نہ سکے۔

یوں الواریز نے عامر خان کو ناک آوٹ کر دیا۔

یہ عامر خان کا پہلا مڈل ویٹ مقابلہ تھا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے چیلنج سمجھ کر رنگ میں اترے تھے۔

برطانوی باکسر لائٹ ویٹ کے چیمپئین ہیں لیکن تین ماہ قبل ورلڈ باکسنگ کونسل کے مڈل ویٹ لائٹ ٹائٹل کے لیے اس مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں عامر کو الواریز کے مد مقابل ہونا تھا۔

اس مقابلے میں عامر کے حریف کا وزن بھی ان سے دگنا تھا اور جب دونوں کی جسمانی ساخت میں بھی خاصا فرق تھا۔

XS
SM
MD
LG