رسائی کے لنکس

میکسیکو: بس حادثہ، 36 مسافر ہلاک


سماجی میڈیا ’ٹوئٹر‘ پر ایک پیغام میں، صدر انریک پینا نائیتو نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے

میکسیکو میں ایک مسافر بس ایک کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے کم از کم 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ ویراکروز کی جنوب مشرقی ریاست میں ہونے والے اس حادثے میں چار مسافر زخمی ہوئے۔

سرکاری شہری دفاع کے ادارے نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے کاروباری افراد تھے جو تباسکو کی ریاست کے دارالحکومت, ولاہرموسا سے میکسیکو سٹی جار رہے تھے۔

سماجی میڈیا ’ٹوئٹر‘ پر ایک پیغام میں، صدر انریک پینا نائیتو نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG