رسائی کے لنکس

میکسیکو میں بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 38 ہلاک


میکسیکو میں سمندری طوفان کے بعد مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔

میکسیکو کو سمندری طوفان ارل کا سامنا ہے اور حکام کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ملک کے مشرقی علاقوں میں ہوئیں جہاں بارشوں کے بعد مٹی تودے گرنے سے کئی گھر دب گئے جب کہ سیلاب کے باعث سڑکیں بھی بہہ گئیں۔

جس سے متاثرہ علاقوں سے زمینی رابطے متاثر ہوئے ہیں۔

سمندری طوفان ارل کے باعث گزشتہ ہفتے ملک کے جنوبی علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

حکام کے مطابق میکسیکو کے مشرقی علاقوں میں مٹی کے ایک بڑے تودے تلے متعدد گھر دب گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG