رسائی کے لنکس

میکسیکو میں حکام نے بتایا ہے کہ ساحلی ریاست نیارِت میں سڑک کنارے دو گرہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

مقامی پولیس کے حکام نے بدھ کو دیر گئے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کو جائے وقوع سے چار زخمیوں کے علاوہ وہاں پیچھے چھوڑی گئی 10گاڑیاں بھی ملی۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق بظاہر مخالف گروہوں سے تھا۔

اطلاعات کے مطابق جائے وقوع کے قریب رہائش پذیر لوگوں نے دیر تک فائرنگ کے تبادلے کی آوازیں سنی اور اس دوران وہ اپنے مکانوں میں ہی رہے۔

XS
SM
MD
LG