رسائی کے لنکس

میکسیکو: ریل گاڑی اور بس میں تصادم، 16 ہلاک


حادثے کا شکار ہونے والی بس
حادثے کا شکار ہونے والی بس

ہنگامی امداد کے ادارے کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اناہیواس شہر میں اس وقت ہوا جب ایک مال بردار ٹرین ایک بس سے جا ٹکرائی۔

شمالی میکسیکو میں بس اور مال بردار ٹرین میں تصادم سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ہنگامی امداد کے ادارے کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اناہیواس شہر میں اس وقت ہوا جب ایک مال بردار ٹرین ایک بس سے جا ٹکرائی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس ایک ریلوے کراسنگ پر ایک انتباہی اشارے کے باوجود رکنے میں ناکام رہی۔

حکام کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے قریب سرحد پر ہونے والے اس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایک مقامی اخبار کے مطابق بس پر 60 افراد سوار تھے جبکہ اس میں 40 مسافروں کی گنجائش تھی۔

XS
SM
MD
LG