رسائی کے لنکس

میکسیکو: امریکی قونصل خانے کے عہدیدار فائرنگ سے زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلح شخص نے پارکنگ گیراج تک ایشکرافٹ کا پیچھا کیا اور جیسے ہی وہ اپنی گاڑی پر یہاں سے نکلے تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔

میکسیکو میں امریکی قونصل خانے کے ایک عہدیدار فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہو گئے ہیں اور حکام تاحال مشتبہ حملہ آور کی تلاش میں مصروف ہیں۔

میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ زخمی ہونے والے کرسٹوفر ایشکرافٹ امریکی محکمہ خارجہ سے وابستہ ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

گوادلاہارا میں واقع امریکی قونصل خانے کی طرف سے فیس بک پر جاری کی گئی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور پارکنگ ایریا میں گھات لگا کر بیٹھا تھا اور اس نے ایشکرافٹ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

مسلح شخص نے پارکنگ گیراج تک ایشکرافٹ کا پیچھا کیا اور جیسے ہی وہ اپنی گاڑی پر یہاں سے نکلے تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔

حملہ آور نے گاڑی کی ونڈ شیلڈ پر گولی چلائی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عہدیدار کو قتل کرنا چاہتا تھا۔

تاحال اس واقعے کے محرکات کے بارے میں علم نہیں ہو سکا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے "ایف بی آئی" نے مشتبہ شخص کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات فراہم کرنے پر 20 ہزار ڈالر انعام کی پیشکش کی ہے۔

XS
SM
MD
LG