رسائی کے لنکس

میکسیکو: چھاپے میں منشیات کا مفرور کھڑپیچ گرفتار


امریکی اٹارنی جنرل، ایرک ہولڈر نے اُن کی گرفتاری کو میکسیکو اور امریکہ کے لیے ایک نمایاں کامیابی قرار دیا ہے

امریکی وکلائے استغاثہ نے بتایا ہے کہ اُن کی یہ کوشش رہے گی کہ میکسیکو کے منشیات کے کھڑپیچ کے خلاف امریکہ میٕں مقدمہ چلایا جائے، لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو پایا آیا سب سے پہلے کونسا ملک اُن پر مقدمہ چلائے گا۔

امریکہ نے جوکئان ’ال شَپو‘ گُزمن کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر رکھی ہوئی ہے۔

دنیائے منشیات کا یہ بدنام اسمگلر، گذشتہ13 برس سے مفرور تھا، اور بالآخر ہفتے کے روز پکڑا گیا۔


اُن کے خلاف امریکہ میں متعدد الزامات دائر ہیں، اور اتوار کے روز نیو یارک میں وکلائے استغاثہ نے بتایا کہ قانونی چارہ جوئی کی غرض سے وہ امریکہ کو درکار ہے۔

تاہم، 56 برس کے گُزمن کے خلاف میکسیکو میں بھی الزامات درج ہیں، جب کہ 2001ء میں کپڑے دھونے کی گاڑی میں چھپ کر جیل سے فرار ہونے کے بعد، اُن کے قید کی نامکمل میعاد بھی باقی ہے۔

انتہائی سکیورٹی کے حصار میں، اُنھیں اتوار کے روز میکسیکو کی جیل میں رکھا گیا۔

میکسیکو اور امریکہ کے اہل کاروں نے ہفتے کے روز علی الصبح ایک مشترکہ چھاپے کے دوران اُنھیں گرفتار کیا، جب کہ مزلتان کی ایک عمارت کے اندر جہاں وہ مقیم تھا، ایک بھی گولی کا تبادلہ نہیں ہوا۔

مزلتان اُن کی آبائی ریاست، سینالوا میں ہے، جو پیسیفک کے ساحل سمندر پر واقع ہے۔


بعد ازاں، اُنھیں ایک پولیس ہیلی کاپٹر کے ذریعے قیدخانے تک لایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے اُن کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا تھا، جب کہ ایک ہفتہ قبل وہ پکڑے جانے کے قریب پہنچ چکا تھا۔

امریکی اٹارنی جنرل، ایرک ہولڈر نے اُن کی گرفتاری کو میکسیکو اور امریکہ کے لیے ایک نمایاں کامیابی قرار دیا ہے۔

گُزمن کی منشیات کی عالمی تنظیم نشے آور کوکین کی اسمگلنگ میں ملوث رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG