رسائی کے لنکس

میکسیکو: 11 افراد کی لاشیں برآمد


میکسیکو: 11 افراد کی لاشیں برآمد

میکسیکو: 11 افراد کی لاشیں برآمد

میکسیکو پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے مضافاتی علاقے سے 10مردوں اور ایک خاتون کی لاش ملی ہے جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

پولیس نے کہا ہے کہ ان افراد کی لاشیں (Valle de Chalco ) کے علاقے سے ملیں جہاں اُن کی آنکھوں پر پٹیاں اورہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

خبر رسا ں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس کو اس علاقے سے کچھ دیر بعد ایک اور لاش بھی ملی ، لیکن حکام نے یہ تصدیق نہیں کی ہے کہ ہلاک ہونے والے اس شخص کا تعلق بھی پہلے واقعے سے ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے یہ ہلاکتیں منشیات کی ا سمگلنگ سے وابستہ گروہوں کی باہمی لڑائیوں کی وجہ سے ہوئیں تاہم اُن کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تفتیش جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG