رسائی کے لنکس

مائیکل جیکسن ، سب سے زیادہ آمدنی والے فنکاروں میں تاحال سرفہرست


مائیکل جیکسن ، سب سے زیادہ آمدنی والے فنکاروں میں تاحال سرفہرست
مائیکل جیکسن ، سب سے زیادہ آمدنی والے فنکاروں میں تاحال سرفہرست

مائیکل جیکسن ان فنکاروں میں شامل ہیں جن کا جسم توابدی نیند سوجاتا ہے لکین ان کا فن برسوں زندہ رہتا ہے۔ مائیکل جیکسن کو اس دنیا سے گزرے دو برس سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن دنیا آج بھی ان کے فن کی معترف ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال یہ ہے کہ مائیکل جیکسن رواں سال بھی اس دنیا میں اپنا وجود نہ رکھنے کے باوجود سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے فنکاروں میں سر فہرست ہیں۔

دنیا بھر کی شخصیات کے مالیاتی اموراورا عداد وشمارکا سالانہ جائزہ لینے والی شہرہ آفاق ویب سائٹ ”فوربس ڈاٹ کام“ کے مطابق مائیکل جیکسن کی کامیاب ترین میوزک البم ”تھریلر“ سے گزشتہ سال 17کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ یہی البم انہیں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے پاپ میوزک کے فنکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار رکھے ہوئے ہے ۔

”فوربس ڈاٹ کام“ نے ماضی کے انتہائی مشہوراور حالیہ برسوں میں انتقال کرجانے والے فنکاروں کی ایک فہرست ترتیب دی ہے جن کی مختلف البمز نے اکتوبر 2010ء سے اکتوبر2011ء کے دوران کم از کم ساٹھ لاکھ ڈالرتک کی آمدنی حاصل کی ہے۔

اس فہرست میں ”کنگ آف پوپ “مائیکل جیکسن پہلے نمبر پر رہے جبکہ ”کنگ آف روک این رول“ کا خطاب رکھنے والے سنگر ایلویس پریسلے دوسرے نمبر پر ہیں ۔ایلویس پریسلے کی المبز سے پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی، جبکہ مارلن منرو 2 کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ چوتھے نمبر پر رہے چارلس شلز ،جن کی آمدنی ڈھائی کروڑ ڈالر رہی۔

مارچ 2011ء میں انتقال کرجانے والی الزبتھ ٹیلر”وائٹ ڈائمنڈ“سے حاصل ہونے والی ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ پانچویں نمبر پرہیں ۔

XS
SM
MD
LG