رسائی کے لنکس

امریکہ: تیراک فیلپس چھ ماہ کے لیے معطل


فیلپس نے 2008ء اور 2012ء میں اولمپکس میں تیراکی کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 22 تمغے جیتے تھے جن میں سے 18 سونے کے تمغے تھے۔

امریکہ میں تیراکی کی ایک یونین نے اولمپکس کے سپرسٹار تیراک مائیکل فیلپس کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتاری کیے جانے کے واقع کے بعد چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔

فیلپس جنہوں نے اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ طلائی تمغے جیتے تھے، اُنھیں گزشتہ ہفتے بالٹی مور میں 135 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے گاڑی چلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

امریکہ کی تیراکی کی یونین نے کہا کہ فلپس کے اس اقدام سے اس کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

فیلپس اس معطلی کے بعد ٹیم کے ساتھ ’ٹریننگ‘ تو کر سکتے ہیں لیکن آئندہ مارچ تک دنیا میں تیراکی کے کسی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتے۔

مائیکل فیلپس پہلے ہی اپنے اس رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں وہ اس سلسلے میں مدد حاصل کر رہے ہیں۔

یہ دوسری مرتبہ تھی کہ فیلپس کو ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

فیلپس نے 2008ء اور 2012ء میں اولمپکس میں تیراکی کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 22 تمغے جیتے تھے جن میں سے 18 سونے کے تمغے تھے۔

اُنھوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا تھا کہ وہ 2016 کے اولمپکس مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے۔

XS
SM
MD
LG