رسائی کے لنکس

جمعے کو مسز اوباما کسی عوامی تقریب میں شریک نہیں ہوئیں، اور خاموشی کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔ تاہم، وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک دعوت میں وہ مرکز ِنگاہ ہوں گی

امریکی خاتون اول، مشیل اوباما 50 برس کی ہوگئی ہیں، اور وہ ہفتے کو دعوت کا اہتمام کرکے اپنی سالگرہ منائیں گی۔


جمعے کو مسز اوباما کسی عوامی تقریب میں شریک نہیں ہوئیں، اور خاموشی کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔ تاہم، وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک دعوت میں وہ مرکز ِنگاہ ہوں گی۔

اس تقریب کی تفصیل صیغہٴراز میں رکھی گئی ہے۔ لیکن، مہمانوں کا کہنا ہے کہ اُنھیں یہ بات معلوم ہوئی ہے، اور وہ یہ کہ، اِس موقع پر رقص کا اہتمام ہوگا۔

خاتونِ اول نے جمعے کو اپنی تصویر ٹویٹ کی جس میں اُنھوں نے ’اے اے آر پی‘ کا ایک کارڈ اٹھایا ہوا ہے۔ یہ وہ تنظیم ہے جو 50 برس سے زائد عمر والے افراد کے لیے کام کرتی ہے۔

خاتون اول کو اپنے شوہر، صدر براک اوباما کی طرف سے پہلے ہی ایک تحفہ مل چکا ہے، یعنی یہ کہ وہ کچھ دِن اپنے بچوں کی فرمائش سے دور رہیں۔ درحقیت، مسز اوباما بحر الکاہل کے جزیرے، ریاستِ ہوائی میں مزید ایک ہفتہ ٹھہر گئی تھیں، جہاں صدر کی فیملی نے اپنے دو ہفتے کی کرسمس کی چھٹیاں منائی تھیں۔
XS
SM
MD
LG