رسائی کے لنکس

مشرقِ وسطیٰ مذاکرات جلد از جلد شروع ہونے چاہئیں: امریکہ ، اردن کا مطالبہ


امریکی صدر براک اوباما اور اردن کے شاہ عبداللہ نے اسرائیل اور فلطیسنیوں پر زور دیا ہے کہ بالواسطہ امن مذاکرات کا آغاز جلد سے جلد کیا جائے۔

مسٹر اوباما اور اردن کے راہنما ؤں نےپیر کے روز واشنگٹن میں نیوکلیئر سکیورٹی کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہونے سے قبل ملاقات کی۔

اُنھوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ ایسے کسی اقدام سے باز رہیں جِس کے باعث اعتماد کو ٹھیس پہنچے، تاکہ اسرائیل فلسطین براہِ راست مذاکرات سے قبل ، فوری طور پر بالواسطہ بات چیت ہوجائے۔

صدر اور اردن کے فرمان روا اُن اقدام کا حوالہ دے رہے تھے جِس طرح کا اعلان گذشتہ ماہ اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں 1600گھروں کی آبادکاری کے بارے میں کیا تھا۔

آبادکاری کے اِس منصوبے کا اعلان اُس وقت کیا گیا تھا جب امریکی نائب صدر جو بائیڈن دورے پر تھے، ِجس اقدام کی وسیع پیمانے پر مذمت کی گئی ۔ امن مذاکرات کو جاری کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے، امریکہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ اعتماد سازی کے اقدامات لیے جائیں۔

وائیٹ ہاؤس کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ مسٹر اوباما اور شاہ عبد اللہ نے اُن طریقوں پر بات کی جن کی مدد سے افغان لوگوں کو مدد میسر کرنے کے لیے اردن، بین الاقوامی افواج کے ساتھ تعاون برقرار رکھ سکے۔ اُنھوں نے تعلیم، توانائی اور سائنس کے میدانوں میں تعاون کے فروغ کے لیے بات کی۔



XS
SM
MD
LG