رسائی کے لنکس

گستاخانہ فلمساز سے امریکی عہدے داروں کی پوچھ گچھ


شیرف دفتر کے عہدے داروں نے ہفتے کے روز بتایا کہ ناکولا باسیلی ناکولاسے ان کے گھر کے قریب Cerritos میں 2010 کے ایک بینک فراڈ پر سزا میں پروبیشن کے قواعد کی خلاف ورزی کےبارے میں سوالات کیے گئے۔

امریکی عہدے داروں نے ریاست کیلی فورنیا کے اس شخص سے پوچھ گچھ کی ہے جس کا مبینہ طورپر اس متنازع فلم کی تیاری میں ہاتھ ہے جواسلامی دنیا میں پرتشدد مظاہروں کی وجہ بنی ہے۔

شیرف دفتر کے عہدے داروں نے ہفتے کے روز بتایا کہ ناکولا باسیلی ناکولاسے ان کے گھر کے قریب Cerritos میں 2010 کے ایک بینک فراڈ کے پر سزا میں پروبیشن کے قواعد کی خلاف ورزی کےبارے میں سوالات کیے گئے۔

عہدے داروں کا کہناہے پروبیشن میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ وہ متعلقہ عہدے دار کی اجازت کے بغیرپانچ سال تک کمپیوٹر یا انٹرنیٹ استعمال نہیں کریں گے۔

پولیس کا کہناہے وفاقی حکام کی پوچھ گچھ کے لیے ناکولا رضاکارانہ طورپر اپنے گھر سے آئے تھے۔

حکام کا کہناہے کہ انہیں نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اورنہ ہی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ان کی فلم Innocence of Muslims نے، جس میں پیمبر اسلام کی تصحیک کی گئی ہے، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا سمیت مسلم دنیا میں پرتشدد مظاہروں کو ہوا دی ۔
XS
SM
MD
LG