رسائی کے لنکس

نواب شاہ: زلزلے کے بعد خوف و ہراس


مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے باعث نواب شاہ شہر میں بعض گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ کے وسطی ضلع نواب شاہ میں جمعرات اور جمعے کی شب آنے والے درمیانی شدت کے زلزلے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 سے زائد ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز نواب شاہ سے 27 کلومیٹر شمال مشرق میں 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے باعث نواب شاہ شہر میں بعض گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے بعد 'آفٹر شاکس' کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث مقامی آبادی خوف و ہراس کا شکار ہے۔

اطلاعات ہیں کہ زلزلے کے جھٹکے کے نواب شاہ سے متصل اضلاع بشمول سانگھڑ، نوشہروفیروز اور مٹیاری میں بھی محسوس کیے گئے تاہم ان علاقوں میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG