رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عسکریت پسند ایک فوجی کیمپ پر حملہ کرنے کے بعد آفیسرز میس میں داخل ہو گئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملے آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک فوجی کیمپ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جب کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کو کم ازکم تین مسلح عسکریت پسند ایک فوجی کیمپ پر حملہ کرنے کے بعد آفیسرز میس میں داخل ہو گئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملے آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق حملہ آور کیمپ کے باہر نصب باڑ کو کاٹ کر ٹنگڈار کے علاقے میں فوج کی بٹالین کے ہیڈکواٹر میں داخل ہوئے۔

ایک فوجی عہدیدار نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے رائیٹرز کو بتایا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر دھماکوں کی تین آوزیں سنیں۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے آفیسر میس کے اندر داخل ہونے کے بعد مٹی کے تیل کے ایک ٹینک کو آگ لگا دی تھی۔

XS
SM
MD
LG