رسائی کے لنکس

منینز، سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم


فلم ’ٹوائے اسٹوری 3‘ نے گلوبل باکس آفس پر ایک اعشاریہ صفر چھ تین بلین ڈالرز کا بزنس کیا تھا، جبکہ سال 2013ء میں ریلیز ہونے والی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’فروزن‘ ایک اعشاریہ دو سات بلین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر راج کر رہی ہے

کامیڈی فلم ’منینز‘ نے باکس آفس پر کمال کر دیا ہے۔ وہ سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بڑی تھری ڈی اینی میٹیڈ فلم بن گئی ہے۔

کائل بیلڈا اور پیری کوفن کی ڈائریکٹ کردہ فلم ’منینز‘ نے 2010ء کی کامیاب ترین فلم ’ٹوائے اسٹوری3 ‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلم ’ٹوائے اسٹوری 3‘ نے گلوبل باکس آفس پر ایک اعشاریہ صفر چھ تین بلین ڈالرز کا بزنس کیا تھا، جبکہ سال 2013ء میں ریلیز ہونے والی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’فروزن‘ ایک اعشاریہ دو سات بلین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر راج کر رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’انٹرٹینمنٹ ویکلی‘ کے مطابق، چین میں ریلیز کے پہلے ہی دن ’منینز‘ کے باکس آفس کلیکشنز 20 اعشاریہ ایک ملین ڈالرز رہے جس کے بعد دنیا بھرمیں فلم کی مجموعی کمائی ایک اعشاریہ صفر آٹھ بلین ڈالرزتک پہنچ گئی۔

بزنس کے حوالے سے ’منینز‘ سینما کی تاریخ کی 15 بڑی فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔

’منینز‘ کے کرداروں کو اپنی آواز دینے والوں میں سینڈرا بلک، جون ہیم اور مائیکل کیٹن جیسے اسٹارز شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG