رسائی کے لنکس

پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال سے ایک نیا کنٹریکٹ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو معیار بنایا جائے گا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کرکٹ بورڈ کی طرف سے ’فٹنس‘ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینے کے مجوزہ منصوبے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال سے ایک نیا کنٹریکٹ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو معیار بنایا جائے گا۔

مصباح الحق نے کہا کہ ’’یہ ایک تعمیری اقدام ہے‘‘۔

تاہم مجوزہ نئے کنٹریکٹ کا خاکہ واضح نہیں ہے۔

چالیس سالہ مصباح الحق نے کہا کہ ’’جدید کرکٹ میں فٹنس بنیادی عنصر ہے کیوں کہ ٹیمیں بغیر کسی وقفے کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔‘‘

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی ’فلیڈنگ‘ کے معیار کو بہتر بنائیں گے جو کہ اُن کے بقول 2015ء کے ورلڈ کپ کے میچوں میں کسی بھی ٹیم کی کامیابی کے لیے اہم ہو گا۔

اگرچہ مصباح کی کپتانی سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم بظاہر اُنھیں اس پر کوئی خاص پریشانی نہیں۔

’’میرا کام ہے کہ مجھے جو بھی کردار دیا جائے اُس میں پرفارم کروں، کپتانی کا معاملہ بورڈ کے ہاتھوں میں ہے۔‘‘
XS
SM
MD
LG