رسائی کے لنکس

مصباح ’ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ‘کھیلیں گے


مصباح الحق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے اختتام کے فوری بعد ’ہانگ کانگ آئی لینڈ ٹیم‘ کو جوائن کریں گے۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹرمصباح الحق ’ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز ‘ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

وہ ایونٹ میں ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کے سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے اختتام کے فوری بعد ’ہانگ کانگ آئی لینڈ ٹیم‘ کو جوائن کریں گے۔

ایونٹ 8 سے 12 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

لیونین گلوبل اسپورٹس کی مالک اور پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی سربراہ آمنہ نقوی نے مصباح الحق کی ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کا اعلان کیا۔

ہانگ کانگ یونائیٹڈ ٹیم کوچ ریان کیمپ بیل کا کہنا ہے کہ مصباح الحق ورلڈکلاس بلے باز ہیں، ان کی شمولیت سے ایونٹ کی اہمیت و افادیت مزید بڑھ گئی ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو ٹائٹل دلوانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

مصباح الحق کے ساتھ ہانگ کانگ ٹیم کے دو سابق کپتان جیمی ایٹ کنسن اور تنویر افضال بھی آئی لینڈ یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG